سوات(نمائندہ خصوصی)جے یوآئی کے رہنما وسماجی خدمات گار سید عاصم باچا کاکا خیل نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز پیرامیڈیکس سمیت صحت سے وابستہ طبقہ نے اپنے جان کے پرواہ کے بغیر کرونا وائرس کے خلاف سہارا بن کرجنگ لڑ رہے ہیں ان کا جذبہ کو دیکھ کر انسانیت کی خدمت کاشوق مزید بڑھتا ہے ان کے اس جذبے کو دنیا سراہتے ہیں ملک کے صحت سے وابستہ تمام ڈاکٹرزپیرامیڈیکس سہولتوں کے عدم دستیابی کے باوجود انسانیت کی خدمت کررہے ہیں،ان خیالات کا اظہار وہ طلحہ فاؤنڈیشن کے طرف سے چار سو سے زائد خاندانوں کو رمضان میں راشن تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ سارے ملک میں یہ سلسلہ جاری ہے جو کہ غریبوں اور متاثرہ لوگوں کے لئے کام آئیگا ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی خدمتگار اور جے یوآئی صوبائی رہنما سید عاصم باچا کاکا خیل آف سخاکوٹ نے سوات میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا سید عاصم باچا کاکاخیل نے کہا کہ طلحہ فاؤنڈیشن ملک کے دیگر حصوں کی طرح ہمارے پانچ سے زائد یوسی میں چار سو سے زائد خاندانوں میں فوڈ پیکج تقسیم کئے جارہے ہیں جس کا سروے رمضان سے قبل کرکے ٹوکن کے ذریعے اس کی امداد کی تقسیم نہایت شفاف طریقے سے جاری ہے اس میں پانچ کلو گھی آٹا ویگر ضروری اشیاء شامل ہیں طلحہ محمود فاؤنڈیشن ملک کے دیگر حصوں میں بھی اس طرح سرگرمیاں جاری ہیں غریب لوگوں کا سہارا بن کر خدمت جاری میں اس کے شکرگزار ہوں اور یہ سلسلہ جاری رہیگا