سوات(مارننگ پوسٹ) سوات میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے خشک سالی کا خاتمہ،رواں سال ریکارڈ برف باری اور مئی کے مہینے میں بھی جاری بارشوں کی وجہ سے خشک کنووں میں پانی آگیا ،عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی گزشتہ کئے سالوں سے سوات میں پانی کی سطح بہت زیادہ نیچی چلی گئی تھی جس سے کنووں میں پانی خشک ہوگیا تھا مگر اس سال زیادہ برف باری اور بارشوں کی وجہ سے زیر زمین پانی کی سطح اوپر آگئی ہے اورخشک کنویں دوبارہ پانی سے بھر گئے ہیں جس سے عوام انتہائی خوش ہیں