سوات:پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ورکرز ایسو سی ایشن نے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایپکا ضلع سوات کے جنرل سیکرٹری ملک فضل سبحان اور دیگر نے کہا کہ پبلک ہیلتھ انجینئر نگ کے واٹر سپلائی سکیموں کو واسا پراجیکٹ کے حوالے نہ کیا جائے۔ آپریٹر پوسٹوں کو بی پی ایس 6میں بحال کیا جائے۔اپریشنل سٹاف کو سروس سٹرکچر دیا جائے۔حکومت کی جانب سے پنشن میں کئے گئے اصلاحات اور پنشن کے خاتمے کا فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔
واٹر سپلائی سکیموں کومحکمہ واسا کے حوالے نہ کیا جائے، ایپکا ضلع سوات
