سوات(مارننگ پوسٹ)اولندر پولیس ضلع شانگلہ کی بڑی کاروائی ایک ہی دن چھ بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کرکے ان کی قبضے سے ایک کلو سے زائد چرس برامد کر لی گئی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز کی وژن اور خصوصی ہدایت پر سب ڈویژنل پولیس آفیسر الپوری ظاہر شاہ خان کے زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ اولندر محمد حسین نے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے آج مختلف کاروائیوں کے دوران ڈرامائی انداز میں گرفتار ہونے والے منشیات فروشوں کو دھر لئے گئے۔ ایس ایچ او تھانہ اولندر محمد حسین نے گرفتار ملزمان کی قبضے سے بالترتیب ایک کلو س گرام سے زائد چرس برامد کر لی ہیں۔گرفتار منشیات فروشوں کے خلاف تھانہ اولندر میں مقدمات درج رجسٹر کر لی گئی۔ گرفتار منشیات فروشوں میں عبد الروف، ایوب خان،روف احمد اور عبد الجمیل شامل ہیں۔منشیات فروشوں کے خلاف مقدمات درج رجسٹر ہونے کے بعد باقاعدہ تفتیش کا اغاز کر دیا گیا ہے، تاہم ملزمان سے مزید تفتیش کے دوران اہم انکشافات متوقع ہیں۔ منشیات فرووں کے خلاف کاروائی گزشتہ رات ایس ایچ او تھانہ اولندر محمدحسین خان نے خفیہ اطلاع اور گشت کے دوران کی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک اعجاز نے اولندر سے عوام سے اپیل کی کہ اؤں اور پولیس کے دست و بازوں بنیں اور اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑپھینکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک اعجاز نے مزید کہا کہ یہاں منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاون کامیابی سے جاری ہے تاہم عوامی تعاون انتہائی ضروری ہے۔ جب تک عوامی تعاون نہیں ہو گی تو شہریوں کی بچے اس ناسور میں پھنس جائے گے لہذا منشیات فروشوں کے خلاف اطلاع مقامی پولیس کو دے کر اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز نے مزید کہا کہ منشیات کو شانگلہ سے ختم کرنا میرا وژن ہے انشاء اللہ میرے ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، بہت جلد ہی شانگلہ فری منشیات ضلع ہوگا۔
شانگلہ: ایک ہی دن میں 6 بدنام زمانہ منشیات فروش ڈرامائی انداز میں گرفتار
