سوات (مارننگ پوسٹ) سوات کے ذہین طالب علم ضیاء اللہ ضیا نے نا ممکن کو ممکن بناتے ہوئے چارٹرڈ اکاونٹینٹ کے پہلے امتحان میں پانچ پرچے پاس کر کے ریکارڈ بنادیا۔ دی انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹس پاکستان نے چارٹرڈ اکاونٹس کے سپرنگ 2020ء کے نتائج کا اعلان کردیا جس میں سوات کی تحصیل کبل کے پہاڑی علاقہ گالوچ کے ہونہار طالب علم نے پانچ پرچے پاس کرکے ریکارڈ قائم کرلیا اور اس امتحان میں نا ممکن کو ممکن بنادیا۔
سوات کے زہین طالب علم نے ناممکن کو ممکن بنادیا
