سوات      (مارننگ پوسٹ)      چارباغ میں پولیس نے عید کے لئے تیار کی جانے والی دو سو لیٹر دیسی شراب پکڑ کر ملزم کو گرفتار کیا۔ ایس ایچ او چارباغ محمد ایاز خان کے مطابق ملزم محمد زرین نے شراب تیار کرکے کھیت میں چھپائی تھی۔ ایک اطلاع پر چھاپا مار کر ملزم اور شراب کے ٹپکے برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا۔