سوات(مارننگ پوسٹ)سرکاری رویت ہلال کمیٹی کے ساتھ رمضان کا آغاز کرنے والے شہری آج اعتکاف بیٹھیں گئے ۔سوات کی کئی مساجد میں شہریوں کے کئی روز سے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں اور دن رات رمضان المبارک کی برکات سمیٹنے میں مشغول ہیں 20رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی شہری چاند رات تک مساجد میں ہی قیام کرلیا خواتین کے اعتکاف کیلئے گھروں میں انتظام وہ گھروں میں ایک طرف پردہ لگا کر عبادات اور اپنے رب کی حمد و ثناء میں اگلے دس روز گزاریں گی۔اعتکاف کے دوران رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں مسلمان لیلة القدر کی تلاش کریں گے اور اپنے رب کے حضوراپنی دنیا و آخرت کی کامیابی، پاکستان میں امن کی بحالی اور ترقی کی دعائیں مانگیں گے ۔اعتکاف بیٹھنے والے شہریوں کی دعائوں میں اپنا حصہ ڈھونڈنے والے شہری ان کیلئے افطاری سمیت دیگر لوازمات کا انتظام بھی کریں گے جبکہ شہری بھی آخری عشرے میں اعتکاف کرنے والو ں کے ہمراہ رات بھر عبادات کا اہتمام کریں گے ۔اعتکاف شروع ہونے سے مساجدکی رونقیں بڑھ گئی ہیں پولیس نے بھی سکیورٹی کیلئے اضافی اہلکارتعینات کردیئے ہیں۔