سوات   (مارننگ پوسٹ)  سوات میں مزید24افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ مزید213مریض صحت یاب ہوگئے۔ محکمہ صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 213 مریض کوروناوائرس سیصحت یاب ہوگئے ہیں، جس کے بعد صحت یاب افراد کی تعداد بڑھ کر 1027 ہوگئی ہے۔ مزید 24 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 2161 ہوگئی۔ 735 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ نتائج کا انتظار ہے۔