خیبر پختونخوا حکومت نے کرونا وائرس کے باعث صوبے میں عید سادگی سے منانے کا فیصلہ کر لیا۔

ترجمان وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ عید الفطر مذہبی تہوار ہے اور عوام سے سادگی سے منانے کی اپیل ہے۔ عید کے موقع پر اجتماعات سے گریز کیا جائے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزراء، مشیر، معاونین اور پارٹی ایم پی ایز احکامات پر عمل درآمد یقینی بناتے ہوئے عید سادگی سے منائے۔ کرونا وباء کے تناظر میں حجرہ اور دیگر مقامات پر ہجوم سے گریز کیا جائے۔

وزیر اعلیٰ نے سیاسی و مذہبی رہنماوں اور عمائدین سے سماجی فاصلوں پر عمل درآمد کی اپیل بھی کی