سوات (مارننگ پوسٹ) مینگورہ نیو روڈ کی فتح خان خیل مسجد میں جمعتہ الوداع کے موقع پر ایک فریق نے مسجد کے اندر فائرنگ کی۔ پولیس کے مطابق نماز جمعہ کے بعد امام مسجد اجتماعی دعا کر رہے تھے کہ اس دوران ایک شخص نے امام مسجد سے کہا کہ وہ منافقین کو بد دعا دے جس پر دوسرے فریق کے ایک شخص نے مطالبہ کیا کہ منافقین کا نام لیا جائے۔ اس کے بعد ایک فریق کے جوان نے پستول نکال کر مسجد کے اندر فائرنگ کی، جس سے بھگدڑ مچ گئی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔
مینگورہ ، فتح خان خیل مسجد کے اندر فائرنگ، ملزم گرفتار
