سوات: عید کے بعد کاروبار پرانی شرائط پر بحال ہوگئے۔
سوات میں عید کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد دکانوں اور کاروباری مراکز کے لئے اوقات کا تعین کردیا ہے جس کے تحت تمام دکانیں ہفتے میں 4 دن پیر سے جمعرات شام 5 بجے تک کھلی رہیں گی جب کہ جمعہ سے اتوار تک تین دن چھٹی ہوگی، حجام اور سیلون ہفتے میں 3 دن جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو کھلے رہیں گے اور سب کو ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانا ہو گا۔
احساس پروگرام کے دوسرے فیز میں خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے بھی غریبوں کو کیش فراہم کرنے کا سلسلہ جلد شروع ہوجائے گا، اسکے علاوہ زکوٰۃ فنڈ سے بھی مستحقین کو 12 ہزار روپے دیئے جائیں گے، وزیراعلیٰ محمود خان کی خصوصی ہدایت پر محکمہ زکوٰۃ کے پاس رجسٹرڈ 29 ہزار افراد کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچائی گئی ہے۔