سوات(مارننگ پوسٹ )سینئر صحافی اور تجزیہ نگار اور  ڈان انگلش نیوز کی رپورٹر ،مارننگ پوسٹ نیوز چیف ایڈیٹر جبکہ صحافت میں کئی ملکی اور بین الاقوامی ایوارڈز جیتنے والے صحافی فضل خالق بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے دوران وہ کورونا وائرس پر کئی تحقیقاتی سٹوریز کر چکے تھے، جس کے دوران وہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ گذشتہ روز ان کا ٹیسٹ مثبت آیا، جس کے بعد وہ گھر میں قرنطینہ ہوگئے ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک پیغام میں لوگوں سے اپنے اور اس وائرس سے متاثرہ تمام انسانوں کی صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل کی ہے