سوات(مارننگ پوسٹ)پاکستان اور افغانستان کے لئے سویٹیزر لینڈ کے سفیر بینڈکٹ ڈی سرجٹ کا دورہ سوات، وادی کے مختلف مقامات کا دورہ جبکہ پودہ لگاکر شجر کاری بھی کی، دورہ سوات کے موقع پر سردار وقار شہزاد ایڈوکیٹ اور ان کی فیملی سے ملاقات،سویٹرزلینڈ کے سفیر نے وادی سوات کی خوبصورتی کی تعریف کی اور لوگوں کو سوات آنے کی دعوت دی۔ گزشتہ روز پاکستان اور افغانستان کے لئے سویٹیزرلینڈ کے سفیر بینڈکٹ ڈی سرجٹ نے سوات کا دورہ کیا، دورہ سوات کے موقع پر انہوں نے گجر ہاؤس کانجو میں پاکستان بوائے سکاؤٹس کے نیشنل کمشنر سردار وقار شہزاد ایڈوکیٹ،حاجی شہزاد،حاجی محمد خان،سابقہ ایم پی اے مولانا عرفان اللہ اور دیگر افراد سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان اورسویٹیزر لینڈ کے منفرد اور روایتی تاریخی تعلقات پر گفتگو کی گئی جبکہ ان کے دورے نے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کیا۔ دورہ سوات کے موقع پر انہوں نے سوات کے سیاحتی مقامات کا دورہ کیا جبکہ اوشوہوٹل میں قیام بھی کیا،انہوں نے اوشو ہوٹل میں پودہ لگاکر شجر کاری بھی کی۔ اس موقع پر سویٹیزر لینڈ کے سفیر نے سوات کی خوبصورتی کی تعریف کی اور کہا کہ سوات واقعی میں مشرق کا سویٹیزر لینڈ ہیں، انہوں نے لوگوں سے اپیل بھی کی کہ وہ سوات آئے اور یہاں کے حسین نظاروں سے لطف اندوز ہوسکیں