سوات(مارننگ پوسٹ)سوات مختلف واقعات میں سکول استاد سمیت دو افراد قتل، مٹہ کالاکوٹ پولیس تھانے کے ایس ایچ او محمد زیب خان کے مطابق سخرہ کے مقام پر دریائے سوات کے کنارے لاش ملنے کے اطلاع پرپولیس جائے وقعہ پرپہنچ گئی تو پچاس سالہ سکول استاد صابرسکنہ مٹہ جوکہ چارباغ کے علاقے عالم گنج میں سکول استاد تھا نامعلوم افرادے گولیاں مارکرقتل کردیا اور ان کے اعضائے مخصوصہ کو کاٹ کرلئے گئے تھے۔ پولیس کے مطابق انہوں نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے مٹہ اسپتال منتقل کردیاہے۔ دوسرا واقعہ مینگورے کے نواحے علاقے کوکارئی تھانے کے حدود میں علاقہ ڈونگہ سر ٹوپسین میں پچیس سالہ نوجوان محمد زیب ولد گل فروز کی قتل شدہ لاش برامد ہوئی پولیس جائے وقعہ پر پہنچ گئی ہے تاہم قتل کی وجوہات کی معلومات نہیں ہے