سوات(مارننگ پوسٹ)ضلعی پولیس آفیسر قاسم علی خان کے خصوصی احکامات پر معاشرے کے اندر سرایت کرنے والے موت کے سوداگروں کے خلاف ضلع بھر میں جاری کریک ڈاؤن کے دوران ایس ایچ اُو مینگورہ انور خان اور اُن کے ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے صاحب زادہ ولد میر عالم ساکن نشاط چوک مینگورہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 1018گرام چرس برآمد کرکے جس کے خلاف مقدمہ علت 452جرم 9DKPCNSA تھانہ مینگورہ درج کیا۔