تفصیلات کے مطابق:محمد رشاد ولد سمندر اور اس کا بیٹا احسان اللہ ولد محمد رشاد ساکنان سور باٹ دارمئی کالاکوٹ اپنے موٹر سائیکل پر گھر کے طرف جا رہے تھے کہ راستے میں تاک پر بیٹے ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں محمد رشاد ولد سمندر اور اُس کا بیٹا احسان اللہ زخمی ہوئے، واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خان نے ایس ڈی پی اُو مٹہ پیر زر بادشاہ کو جلد از جلد ملزمان گرفتار کرنے کا حکم دیا، ایس ڈی پی اُو پیر زربادشاہ نے ایس ایچ او کالاکوٹ سرباز خان اور پولیس جوانوں پر مشتمل ایک ٹیم بنائی جس نے کچھ دیر بعد اقدام قتل میں ملوث ملزمان شیر عالم ولد شیر زادہ سکنہ سور پاٹ دارمئی اور عمر زادہ ولد محمد علی سکنہ آزاد بانڈہ کو گرفتار کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ علت 346جرم 324,34تھانہ کالاکوٹ درج رجسٹرڈ کیا وجہ عناد سابقہ دشمنی ہے۔