سوات(مارننگ پوسٹ)ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ڈویژن محمداعجاز خان نے کہا کہ ترقی پانے والے آفیسرز کی ذمہ داریاں مزید بڑھ گئیں۔ اپنی ڈیوٹیاں بہ طریقِ احسن ادا کرنے کی بھر پور کوشش کریں۔ جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کارلائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں اپنے دفتر سیدو شریف میں ترقی پانے والے پولیس آفیسر ز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈویژن کے تمام اضلاع کے ڈی پی اوز اور ایس پیز انوسٹی گیشن بھی موجود تھے۔ ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن نے کہا کہ ترقی پانے کے لئے ہر پولیس آفیسر کو چاہئے کہ اپنی ایس ای آر بڑھا ئیں۔
سوات محکمہ پولیس میں ترقی پانے والے آفیسرز کی ذمہ داریاں مزید بڑھ گئیں، آر پی او
