سوات(مارننگ پوسٹ)پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری فضل رحمان نونو نے صوبائی بجٹ کو بھی عوام دشمن قراردیااور کہاکہ مرکزی اور صوبائی حکومت کو عوام کی کوئی فکر نہیں اس لئے ان کے مسائل پر چشم پوشی کرکے صرف اپنوں کو نواز رہی ہے، بجٹ الفاظ کی ہیرا پھیری ہے،آٹے چینی پٹرول بحرانوں اوردیگر مسائل کے سبب عوام کا جینا محال ہوچکاہے،اخباری بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایک طرف کرونا کے سبب روزگار ختم ہوا،لوگ گھروں تک محدودہوئے،مزدوروں اوردہاڑی داروں کا چولہا بجھ گیا اور دوسری طرف حکومت نے آٹے،چینی،پٹرول اوردیگراشیاء کا بحران پیداکرکے لوگوں سے زندگی کا حق چھین لیا ایسی صورتحال میں عوام کیلئے زندگی کا پہیہ رواں دواں رکھنا مشکل ہوگیا،انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کاکام صرف دعوؤں،وعدوں اور خالی خولی نعروں تک محدود رہ گیا ہے جس کے سبب عوام کا ان پر سے اعتماد اٹھ چکاہے اوروہ جلد اس حکومت کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں گے۔
سوات: آ ٹے، چینی، پٹرول بحرانوں کے سبب عوام کا جینا محال ہوچکا،فضل رحمان نونو
