زرعی یونیورسٹی سوات کا دوسرا بورڈ آف فیکلٹی اجلاس زیرِصدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرداؤدجان منعقد ہوا۔ وائس چانسلر نے تمام بورڈ آف فیکلٹی ممبران کو خوش آمدید کہا اور یونیورسٹی میں جاری کاوشوں پرتفصیل سے روشنی ڈالی۔ وائس چانسلر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم زرعی شعبے کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے یونیورسٹی میں جدیدپروگراموں کا آغاز کررہے ہیں۔ بعد میں وائس چانسلر نے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر جمال خان کو فیکلٹی کا ایجنڈا ممبران کے سامنے پیش کرنے کو کہا۔انہوں نے پانچ نئے ایم سی، پی ایچ ڈی پروگرام شروع کرنے اوران کے سکیم آف سٹڈیز منظوری کیلئے پیش کئے۔ کافی بحث مباحثے کے بعد بورڈ ممبران نے پانچ شعبوں بشمول انٹامالوجی، فوڈسائنس اینڈ ٹیکنالوجی، ہارٹی کلچر، پی بی جی اورسائل اور انوائرنمٹل سائنس میں ایم ایس سی آنرز اور پی ایچ ڈی پروگرام کی منظوری دی۔
زرعی یونیورسٹی سوات کا دوسرا بورڈ آف فیکلٹی اجلاس منعقد
