سوات میں پری مون سون بارشوں کانیا سلسلہ شروع ہونےکا امکان، محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ جمعہ کے روز تک جاری رہنے کا امکان،پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا، ڈی جی، پی ڈی ایم اے نے کہا کہ بارشوں اور تیزہواؤں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات کی گئی،چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت دی،پی ڈی ایم اے کا ایمر جنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہےعوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ہیلپ لائن  1700پر دیں۔