وادی سوات میں دو ہزار ایکڑ رقبے پر پھیلے باغات میں خوش ذائقہ اور رس دار پھل آلو بخارے پک کر تیار ہوگئے ہیں۔ نواحی علاقے کوٹہ میں پھل کو درختوں سے اُتار کر سپلائی کے لیے پیک کیا جاتا ہے ۔ سوات میں آلو بخارے کا سیزن مئی میں شروع ہوکر دو ماہ تک جاری رہتا ہے۔ باغ مالکان کا کہنا ہے کہ اس سال غیر متوقع بارشوں اور کرونا وبا کی وجہ سے پیداوار متاثر ہوئی
سوات کے میٹھے رس دار آلو بخارے پک کر تیار ہوگئے
