سوات (مارننگ پوسٹ) سوات میں قصابوں نے مذبح خانہ شہر سے باہر منتقل کرنے کے خلاف تالا بند ہڑتال کی، جس کی وجہ سے شہر بھر میں گوشت فروخت نہ ہوسکا۔ انجمنِ قصابان کے صدر حاجی خان طوطی کی قیادت میں قصائیوں نے نشاط چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے بھی شرکت کی۔ قصائیوں کا کہنا تھا کہ مذبح خانہ کو شہر سے کافی دور تعمیر کیا گیا ہے، جہاں جانے والی سڑک بھی خراب ہے۔ بعد میں وفد نے انتظامیہ سے اس سلسلے میں ملاقات کی جس میں انتظامیہ نے کہا کہ موجودہ مذبح خانہ شہر کے وسط میں واقع ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو تکلیف کا سامنا ہے۔ اس کی منتقلی کے لئے ہونے والے اجلاس میں چیئرمین ڈیڈک اور شہر کے ایم پی اے فضل حکیم بھی موجود تھے، جنہوں نے مذبح خانہ کی منتقلی کی مکمل حمایت کی تھی۔
مذبح خانہ مینگورہ شہر سے باہر منتقل کرنے کے خلاف قصابوں کاتالا بند ہڑتال
