سوات(مارننگ پوسٹ ) سوئی گیس لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے جاری سکیموں پر فی الفور کام شروع کیا جائے ، ان خیالات کا اظہار ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ خان نے کیا ، سوات میں لوڈشیڈنگ مسئلے کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ، انہوں نے کہا کہ سوات کیلئے سوئی گیس کے حوالے سے جو سکیمیں شروع کئے گئے ہیں جس میں مردان سے سوات تک بارہ انچ پائپ لائن اور دیگر منصوبے شامل ہیں ، بروقت مکمل ہونے سے سوئی گیس لوڈشیڈنگ پر قابو پایا جاسکتا ہے ، انہوں نے سوئی گیس حکام کو ہدایت کی کہ وہ کسی بھی مشکل کی صورت میں ضلعی افسران یا براہ راست مجھ سے رابطہ کرسکتے ہیں ۔