ٹی ایم اے سوات میں بائیو میٹرک سسٹم کا افتتاح کردیا گیا
سوات (مارننگ پوسٹ) ٹی ایم اے سوات میں بائیو میٹرک سسٹم کا افتتاح کردیا گیا ، تحصیل ناظم اکرام خان اور سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے فیتہ کاٹ کر باقاعدہ افتتاح کیا ، گذشتہ روز تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن مینگورہ میں تحصیل ناظم اکرام خان اور سوات ٹریڈرز فیڈریشن عبدالرحیم نے بائیو میٹرک سسٹم کا افتتاح کیا ، اس موقع پر ٹی ایم او ارشد خان ، تحصیل نائب ناظم فضل حمید خان ، سمیت دیگر بھی موجود تھے ، اس موقع پر تحصیل ناظم اکرام خان نے کہا کہ ٹی ایم اے بابوزئی میں بائیومیٹرک سسٹم کے شروع ہونے سے اہلکاروں کی ڈیوٹیاں یقینی ہوجائیگی اور اب کام چور ملازمین بھی ڈیوٹی کے لئے آئیں گے ، انہوں نے کہا کہ جو ملازمین ڈیوٹی سے غیر حاضر ہوں گے ، اس کی تنخواہیں کاٹ دی جائیگی ۔