(مارننگ پوسٹ)سوات مختلف واقعات میں لڑکا اور لڑکی سمیت ایک بچہ جاں بحق تفصیلات کے مطابق سوات کے علاقے تحصیل خوازہ خیلہ کوٹنے میں غیرت کے نام پر مسماتہ شیمہ ولد رحمت علی اور شیر نواب ولد علیم زادہ سکنہ کوٹنے خوازہ خیلہ کو گھر کے اندر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسرے واقع میں تحصیل مٹہ کے علاقے ڈوغلگو بہا میں قریب اللّٰہ ولد عبد الولی بعمر 13/14سال پر دیوار گر گئی جس کی وجہ وہ موقع پر جان بحق پولیس نے لاشوں کو مقامی ہسپتالوں کو منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔