سوات(مارننگ پوسٹ) کبل میں پی ٹی ایم جلسے کے خلاف درج مقدمے میں نامزد ملزمان میں سے ایک ملزم کو کبل پولیس نے ناکہ بندی کے دوران گرفتار کرلیا ۔ ملزم سے تفتیش شروع ۔ کبل پولیس کے مطابق کبل میں 29 اپریل کو منعقد کئے گئے پی ٹی ایم جلسے میں ریاستی اداروں کے خلاف نعرے بازی اور پاکستانی پرچم کو جلسہ گاہ میں روکنے کے معاملے پر ظفر حیات خان عرف سپین خان کی جانب سے دائر کردہ ایف آئی آر میں نامزد ملزم رحمت اللہ ولد عطاء اللہ سکنہ ٹانگ کو ایس ایچ او مجیب عالم خان نے دوران ناکہ بندی گرفتار کرکے کردیا ۔ کبل پولیس کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔