سوات(مارننگ پوسٹ)کبل گراونڈ پر منعقدہ ہنستا مسکراتا سوات والی بال چمپئن شپ کے سیمی فائنل میں ننگولئی کی ٹیم نے پاک آرمی کے ٹیم کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا،فائنل بروز ہفتہ 12مئی کو توتانوبانڈئی اور ننگولئی کے مابین کھیلا جائے گا،زبردست مقابلے کی توقع ،ہزاروں شائقین والی بال شرکت کرینگے، تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے جانب سے کبل گراونڈ پر منعقدہ ہنستا مسکراتا سوات والی بال چمپئن شپ میں کل چھ ٹیموں نے حصہ لیا جس میں پاک آرمی،پولیس،ایف سی،توتانوبانڈئی،ننگولئی اور کوٹلئی کی ٹیمیں شامل ہیں گذشتہ روز کھیلے گئے سیمی فائنل میں ننگولئی کی ٹیم نے زبردست مقابلے کے بعد پاک آرمی کی ٹیم کو شکست دے کر فائنل تک پہنچ گئے جہاں پر ان کا مقابلہ توتانوبانڈئی کی ٹیم کے ساتھ ہوگا فائنل 12مئی بروز ہفتہ سہ پہر 4بجے کبل گراونڈ پر کھیلا جائے گا جس کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کئے جارہے ہیں بتایا جاتا ہے کہ فائنل میں دونوں ٹیموں کے مابین زبردست مقابلہ ہوگا جہاں پر ہزاروں کے تعداد میں شائقین والی بال کی شرکت بھی متوقع ہے۔