سوات میں بارش اور سردی نے اپنا ڈیرہ جمالیا،، بڑھتی ٹھنڈ سے نبزد آزما ہونے کے لیےسوات بالائی علاقوں اور مینگورہ کے شہریوں کی بڑی تعداد لنڈے بازار پہنچ گئی،، گرم ملبوسات کی خریداری کرتے ہوئے شہریوں کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ سے نئے کپڑے خریدنا عام عوام کی قوت خرید سے باہر ہےجمعی کے دن جمعہ بازار میں گاہکوں کی بڑی تعداد دیکھ کر جہاں فارن کباڑ سٹال والوں کے چہرے کھل اٹھے وہیں اچھی سیل سے ان کی چاندی ہو گئی،، سٹال والوں کا کہنا تھا کہ سردی میں اضافے کے بعد خریداروں کا رش بھی بڑھ گیا ہے مینگورہ شہر کے سب سے بڑے لنڈا بازار میں گرم ملبوسات کی کثیر ورائٹی موجود ہونے کی وجہ سے بالائی علاقوں اورنزدیکی شہریوں کی بڑی تعداد یہاں کا رخ کرتے ہیں اور اپنے پسندیدہ ملبوسات خریدتے ہیں۔۔
سوات میں بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ،گرم ملبوسات کی خریداری کیلئے عوام نے لنڈا بازار کا رخ کر لیا
