سوات (مارننگ پوسٹ)مینگورہ میں شدید بارش اور ژالہ باری نالیاں سڑکوں پر نکل آئے، واسا کی نااہلی کا فول کھل گیا، تفصیلات کے مطابق مینگورہ میں ہفتے کے روز شدید بارش کی وجہ سے مختلف سڑکوں پر پانی نکل آیا اور کئی اہم سڑکیں جن میں سیدوشریف، نشاط چوک، پیپلز چوک، گرین چوک، سہراب خان چوک میں پانی سڑکوں پرنکل آیا جس کی باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا، مقامی لوگوں کے مطابق شہرکے زیادہ ترنالیاں گند سے بھرے ہونے کی وجہ سے پانی سڑکوں پرآگئے جس کی باعث پیدل چلنا ممکن ہیں نہیں تھا جبکہ گاڑیوں کو بھی مشکلات کاسامنا کرناپڑا، بارشوں کی وجہ سے مختلف سڑکوں پر تاحال ملبہ اور گند پڑا ہے جبکہ صفائی کرنے والے ادارے اہلکار صرف بااثرا ور سرکاری اداروں کے سامنے گندوں کو ہٹانے میں مصروف نظرآرہے تھے۔