سوات (مارننگ پوسٹ)سوات میں عید الفطر پر سیاحوں کی بڑی تعداد میں متوقع آمد کے پیش نظر جامع پلان تیار کیا گیا ہے، اے سی ہیڈ کوارٹر سمیت تمام اسسٹنٹ کمشنر کی ڈیوٹیاں تقسیم، لنڈاکے سے کالام تک آنے والے سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی اور وزیر اعلی کے متوقع آمد کے موقع پر مٹہ میں بھی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ڈپٹی کمشنر خود نگرانی کرینگے، گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضاء اسلم نے عید الفطر کے کیلئے جامع پلان کو حتمی شکل دے دی اور پلان پر مکمل عمل درآمد بنانے کیلیے تمام اسسٹنٹ کمشنر کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی جس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹربابوزی عامر علی شاہ کو شہر میں ٹریفک سمیت آنے والے سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات۔ مرغزار۔ سنگر، کلیل کنڈاو اور فضاء گھٹ سمیت دیگر سیاحتی علاقوں میں انتظامات کو مکمل کرنے اور سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی اس طرح بڑی تعداد میں سیاحوں کی متوقع آمد کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر لنڈاکے کو داخلی راستوں پر تمام تر ممکنہ انتظامات کو یقینی بنانے اور سیاحوں کیلیے سہولت سینٹر متبادل روٹس سمیت انکی انٹری کیلیے خصوصی اقدامات کی ہدایت کی گئی وزیر اعلی محمود خان کے متوقع دورہ سوات کے موقع پر اے سی مٹہ کو خصوصی ٹاسک دے دیا گیا اور وہاں پر سخت سیکورٹی انتظامات کیلیے بھی پلان ترتیب دیاگیا اور ڈی سی سوات خود وہاں پر موجود رہینگے،اس طرح سیاحتی علاقوں ملم جبہ اور دیگر علاقوں کیلئے اے سی چارباغ حمید خان بونیر ی کو خصوصی ٹاسک دے دیا گیا اور بحرین، مدین، کالام اور دیگر علاقوں کیلئے بھی خصوصی ٹاسک فورس قائم کردی گئی جو آنے والے سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی اور انکے تحفظ کیلئے اقدامات کرینگی ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے شہر میں ٹریفک پلان اور سیاحوں کو مکمل تحفظ کی فراہمی کیلئے ڈی پی او سوات کو خصوصی پلان بھی دیا ہے اور شہر میں بے تحاشہ رش کے پیش نظر لیویز اہلکاروں کی بھی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں تاکہ سیاحوں کو کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ یہاں سے اچھا تاثر لیکر جائیں انہوں نے کہا کہ چونکہ اس دفعہ سیاحوں کی ریکارڈ آمد متوقع ہے اسلئے پہلے سے ہی انتظامات مکمل کئے جا رہے ہیں جسے حتمی شکل دے دی گئی ہے۔