سوات:پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن سوات نے حکومت کے طرف سے سکولوں کی بندش میں مزید توسیع کا فیصلہ مسترد کردیا پی ایس ایم اے صدر احمد شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہتے ہوئے اسے حکومت کی جانب سے تعلیم کے ساتھ کھلواڑ قرار دیا ہے۔ پرائیوٹ سکولوں کے لاکھوں اساتذہ اور دیگر سٹاف بے روزگارہوگیا ہے۔ ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں،لیکن حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کے ظالمانہ احکامات کو ہم مزید تسلیم نہیں کرتے اور اس کے خلاف عنقریب ملک گیر تحریک کا آغاز کریں گے۔