سوات(مارننگ پوسٹ)مینگورہ شہر حلقہ پی کے 4 علاقہ پانڑ کے عوام جدید دور میں بھی سوئی گیس جیسی نعمت سے محروم ہیں اس سلسلے میں فوری طور پر ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوسکے۔ کوترو میرہ،فاروق ٹاون،لیبر کالونی ،کندہ محلہ،رحمان آباد،رحمت آباد ،محلہ نادر خان اور عثمان ٹاون ‘ اہلیان علاقہ کے مطابق کوکارئی،دانگرام اور متعدد علاقے جو اس علاقے سے ہوتے ہوئے بعد میں آتے ہیں اسے سوئی گیس کی سپلائی جاری ہے تاہم پانڑ کے کم و بیشتر 350 گھروں کو اس قدرتی نعمت سے محروم رکھا گیا ہے گزشتہ کئی برس سے علاقے کے عوام حکومتوں سے مطالبات کرتے آئے ہیں مگر تاحال کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ علاقے سے منتخب ہونیوالے ایم پی اے عزیزااللہ گران اور ایم این اے سلیم الرحمان نے الیکشن سے قبل یونین کونسل گلکدہ کے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ الیکشن جیتنے کے بعد اہلیان پانڑ کے گھر گھر سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے لیکن موجودہ ممبران اسمبلی بھی اس کام کو مکمل کرنے میں کوئی سنجیدہ نظر نہیں آ رہے اور منتخب ہونیوالے ایم پی اے اور ایم این اے صرف وعدے کرتے رہے اور ان وعدوں کو آج تک کسی نے عملی جامہ نہیں پہنایا ۔علاقے کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے محلہ کوترو میرہ،فاروق ٹاون،لیبر کالونی کندہ محلہ،رحمان آباد،رحمت آباد،نادر خان محلہ اور عثمان ٹاون کے عوام مایوسی کا شکار ہوچکے ہیں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ محمود خان سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے کے عوام کو سوئی گیس کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے فوری اور ٹھوس اقدامات کئے جائیں ۔