سوات :  سوات میں کورونا سے ایک اور شخص جاں بحق، محکمہ صحت کے ساتھ رجسٹرڈ جاں بحق افراد کی تعداد94 ہوگئی۔ محکمہ صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 23 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 2656 ہوگئی۔ مزید67 مریض صحت یاب ہوگئے، جس کے بعد صحت یاب افراد کی تعداد1919 ہوگئی۔ 664مشتبہ افراد کے ٹیسٹ نتائج کا انتظار ہے۔ کرونا ٹیسٹ مثبت آنے والے643 افراد تاحال زیرِ علاج ہیں