سوات(مارننگ پوسٹ )پاکستان پیپلز پارٹی کے نوجوان رہنما وضلعی کونسلر شہزادہ میانگل امیرزیب شہریار نے کہا ہے کہ رکشہ ڈرائیوں کیلئے متبادل روزگار کا انتظام کیا جائے یک دم کسی کو روزگار سے محروم کرنے سے مسائل بڑھے گی،یہ کئی سو خاندانوں کی رزق کا معاملہ ہے ،اگر حکومت ٹو سٹروک رکشوں کے خلاف اپریشن کرتی ہے تو اس بات کو بھی ذہن میں رکھا جائے کہ مستقبل میں اس کے کیا اثرات ہونگے،ان خیالات اظہار انہوں نے گزشتہ روز سیدوشریف میں رکشہ ڈرائیورو ں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ سوات میں بیروزگاری کی شرح پہلے سے زیادہ ہے ٹو سٹروک رکشوں کو ختم کرنے سے پہلے اگر ان ڈرائیوروں کو روزگار دیا جائے تاکہ اپنے خاندانوں کی کفالت کرسکیں ۔