سوات (مارننگ پوسٹ) تحصیل بابوزی مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں آٹے کی وافرمقدارموجودہے۔ ضلع بھر کوئی قلت نہیں اور نہ کوئی شکایات ہے۔ تمام تحصیلوں میں آٹا سرکاری نرخ نامے کے مطابق دستیاب ہے۔ کسی کو ذخیرہ اندوزی کرنے یاناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سوات میں لوکل آٹا 808 اور پنجاب آٹے کی 940 تا 1030 روپے نرخ مقرر، اس سلسلے میں ایک اہم اجلاس گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر بابوزی عامر علی شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں محکمہ فوڈ اورانتظامی افسران کے علاؤہ آٹا ڈیلرز محمد عثمان،عطا اللہ، حضرت عثمان،لیاقت علی صدر نان بھائی ایسوسی ایشن نے بھی شرکت کی۔ اس سلسلے میں انتظامیہ اور تاجربرادری نے شہرسمیت ضلع بھرمیں آٹا کے بحران کے حوالے سے متفقہ لائحہ عمل تیارکرتے ہوئے کہا کہ ضلع سوات میں کسی بھی صورت آٹے کا بحران، ناجائز منافع خوری پیداکرنے کی مخالفت کریں گے۔
سوات، میں آٹے کی قلت نہیں ،لوکل 20 کلوآٹے تھیلے کی قیمت 808 روپے مقرر
