سوات : سوات اور ملاکنڈ ڈویژن کے باقی اضلاع کے مسائل کے لئے قومی کانفرنس کل 15 جولائی کو دو بجے فضاگٹ میں ہوگی۔ کانفرنس کے ترجمان الحاج زاہد خان کے مطابق کانفرنس میں مختلف تنظیموں، تاجر برادری، ہوٹلز ایسوسی ایشن اور سیاسی جماعتوں کے مقامی رہنما شرکت کریں گے۔ قومی کانفرنس میں سیاحت کی بحالی و ترقی، دریائے سوات کے تحفظ، تعلیمی اداروں کی بحالی، شاملات کی ملکیت، سوات ایکسپریس وے کی تعمیر اور دیگر مسائل پر بات چیت کی جائے گی
سوات اور ملاکنڈ ڈویژن کے مسائل کے حل کے لئےقومی کانفرنس کل ہوگی
