سوات(مارننگ پوسٹ)صحافی معاشرے کے آنکھ ہوتے ہیں ،سوات کی صحافی براردری نے ہمیشہ علاقے کے مسائل اُجاگر کرنے میں اپنا بھر پور کردار آدا کیا ہے ،ممتاز احمد صادق کا سوات کے سینئر صحافیوں کے وفد سے آزادی آفس اسلام آباد میں ملاقات کے دوران گفتگو ،تفصیلات کے مطابق روزنامہ آزادی وخبر کار سوات کے چیف ایڈیٹر ممتا زاحمد صادق نے کہا ہے کہ سوات کے صحافی برادری نے ہمیشہ حق وصداقت کاعلم بلند کردیا ہے اور سوات کے مسائل کو اچھے طریقے سے اُجاگر کرکے اُن کو حکام بالا تک پہنچادیا ہے ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے سوا ت کے سینئر صحافیوں کے وفد جس میں شیرین زادہ ،سیدشہاب الدین ،نیازاحمد خان ،سلیم اطہر اور سعید الرحمان شامل تھے کے ساتھ آزادی آفس اسلام آباد میں ایک ملاقات کے دوران کیا اُنہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کے آنکھ ہوتے ہیں اس لئے صحافی معاشرے سے ظلم و اناصافی مٹانے کے لئے اپنے قلمی جہاد کو جاری رکھیں اُنہوں نے سوات کے صحافی برادری سے کہا وہ اپنے اندر اتحاد واتفاق کو قائم رکھیں اور صحافیوں کے فلاح وبہبود کے لئے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں۔