مینگورہ (مارننگ پوسٹ) قصائی اپنے مطالبے پرڈٹ گئے ، ہڑتال تیسرے دن میں داخل ، ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان ، گوشت مہنگا کرنے کیلئے احتجاجی مظاہرہ ، شدید نعرہ بازی ، سرکاری نرخ مسترد، گوشت فی کلو 400روپے مقرر کرنے کامطالبہ ، انجمن قصابان کے ضلعی صدر خان طوطی پر شدیدتنقید ، خان طوطی کو صدر ماننے سے انکار ، تفصیلات کے مطابق کانجو اورملحقہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے قصائیوں کی طرف سے ہڑتال تیسری روز بھی جاری رہی، قصائیوں نے اس حوالے سے فورسیزن ہوٹل کانجومیں ایک ہنگامی اجلاس اوربعدازاں احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرے اور اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وہاب خان اوردیگر نے دوٹوک الفاظ میں کہاکہ انتظامیہ کی طرف سے ہمیں جوں رک دیاگیاہے اس پر گوشت فروخت کرنا نقصان ہے ، 350روپے پر بھی خسارہ کرتا ہے ، مویشی مہنگے ہیں لہٰذاہم انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمیں فی کلو گرام گوشت 400روپے پر فروخت کرنے کی اجازت دیں ، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اورکتبے اٹھارکھے تھے جن پر ہمیں انصاف دے، کے نعرے درج تھے ، مقررین نے کہا کہ انتہائی افسوس کامقام ہے کہ اگر پولیس کسی منشیات فروش کو بھاری منشیات کیساتھ گرفتارکرے تو ان کو ہزار روپے جرمانہ کیاجاتاہے اگرقصاب بھی گرفتارکی جائے توان پر دس ہزار روپے سے کم جرمانہ نہیں لگایاجاتاہے انہوں نے کہا کہ ہم اس ناانصافی کے خلاف ہے اورانصاف کے متمنی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ ہونیوالے ظلم پر ضلعی صدر خان طوطی خاموش ہے ۔حالانکہ ان کی طرف سے ہمیں فی کلو گوشت 330 پر فروخت کریں ، ہم 350پربھی فروخت نہیں کرسکتے ، انہو ں نے کہا کہ خان طوطی ایک ناکام صدر ہے، ہم ان کے رویے کی نااہلی کی شدید الفاط میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارا احتجاج اورہڑتال اس وقت تک جاری رہیگا انہوں نے کہا کہ جب تک انتظامیہ کیطرف سے ہمیں مطمئن نہیں کیاجاتاہے اس وقت تک ہمارا ہڑتال جاری رہیگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پرامن لوگ ہیں اورپرامن طریقے سے اپنا احتجاج ریکارڈ کرارہے ہیں لیکن ہم خبردارکرتے ہیں کہ ہمارا معاشی قتل کرنے سے گریز کیاجائے۔