سوات(مارننگ پوسٹ)سوات میں کانجو ٹاؤن شپ کی ریزیڈنٹ سوسائٹی نے ٹاؤن میں صفائی کی ناقص صورت حال اورجانوروں کی آماجگاہ بننے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پروجیکٹ ڈائریکٹر سے ملاقات کی اور ان سے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا،وفد نے کانجو ریذیڈنٹ سوسائٹی کے صدر امجدکمال زئی کی صدارت میں ملاقات کی،جس میں حاجی بامین خان اور شفیع اللہ بھی شامل تھے،وفد نے پروجیکٹ ڈائریکٹر لعل بادشاہ کو ٹاؤن شپ کے رہائشیوں کے مسائل سے آگاہ کیا،انہوں نے کہاکہ ٹاؤن شپ کی چاروں طرف باڑ نہ ہونے کے باعث جانورداخل ہوتے ہیں جس سے نہ صرف غلاظت بڑھ رہی ہے بلکہ یہ چرواہے امن وامان کے لئے بھی بڑا مسئلہ بن رہے ہیں،پروجیکٹ ڈائریکٹر لعل بادشاہ نے وفد کو یقین دلایا کہ ٹاؤن کی حدودمیں کوئی جانور چرنے داخل نہیں ہوگا اوراس مقصدکے لئے تین اہلکار تعینات کردئے گئے ہیں،انہوں نے کہاکہ صفائی سمیت دیگر مسائل کے حل کے لئے بھی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔