سوات(مارننگ پوسٹ)عوام کو فوری اورسستے انصاف کی فراہمی میں وکلاء کا کرداراہم اورنمایاں ہے،وکالت ایک ایسا پیشہ ہے جس کے ذریعے عوام کی بہتر اندازمیں خدمت اور مظلوموں کی دادرسی کی جاسکتی ہے،برادری کے مسائل سے آگاہ ہیں جن کے حل کیلئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں،کرونا سے متاثرہ وکلاء کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،بار کی مزید ترقی کیلئے حکومتی ذمہ داروں سے رابطے میں ہیں،ان خیالات کا اظہار سوات بار ایسوسی ایشن کے صدر عنایت خان ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری سید جہانزیب ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ سوات بار کے وکلاء کے تعاؤن سے حال ہی میں ہماری کابینہ عمل میں آئی ہے جس کا ہر عہدیدار جذبہ خدمت سے سرشار ہے جبکہ اپنے سینئرزکی مشاورت اور رہنمائی میں بار کی ترقی اور وکلاء کے مسائل کے حل کیلئے کام کریں گے اس مقصد کیلئے دستیاب وسائل کے ساتھ ساتھ تمام تر صلاحیتیں بھی بروئے کار لائیں گے،انہوں نے کہاکہ لوگوں کو فوری انصاف کی فراہمی اور مظلوم کی دادرسی میں وکلاء کا کرداراہم ہے جبکہ اسی پلیٹ فارم سے عوام کی بہتر اندازمیں خدمت بھی کی جاسکتی ہے،انہوں نے کہاکہ ہمارا مقصد برادری کو دپیش مسائل کا حل اور انہیں سہولیات فراہم کرنا ہے اوراس مقصد کے حصول کیلئے ہرممکن اقدام کررہے ہیں،انہوں نے کہاکہ وکلاء کو کبھی بھی مایوس نہیں کریں گے بلکہ ان کے حقوق کیلئے ہرفورم پر آواز بلند کریں گے جبکہ برادری نے ہم پر جو اعتماد کیاہے اسے ہرحال میں بحال رکھیں گے۔