مینگورہ ( مارننگ پوسٹ) خیبر پختونخواء ہیلتھ کیئر کمیشن نے خوازہ خیلہ سوات،مسکینی درہ،تیمرگرہ کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران9عطائیوں کے اڈے سیل کر کے ان کے خلاف مزید کارروائی کا آغازکر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواء ہیلتھ کیئر کمیشن کے سنیئر انسپکٹر سعید الرحمان کی قیادت میں انسپکٹر افضل عابد، انسپکٹر ریئس جان پر مشتمل ٹیم نے عوامی شکایات پر خوازہ خیلہ سوات،مسکینی درہ،تیمرگرہ میں نجی سطح پر صحت خدمات فراہم کرنے والے مراکز کا اچانک معاینہ کیا اور عطائیوں نظام الدین،حلیم زادہ،حضرت علی،فیضان،رحم الوہاب،عبید اللہ،محمد روز خان،ہدایت اللہ اور جعلی لیڈی ڈاکٹر شازیہ گوہر کو مریضوں کا معاینہ کرتے ہوئے انہیں انجکشن کولگاتے اور ادویات تجویز کرنے کے علاوہ ٹسٹ کرتے ہوئے پایا گیا جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے خوازہ خیلہ میں خیبر ڈینٹل کیئر کلینک،جان ڈینٹل کلینک، پشاور ڈینٹل کلینک‘ فیضان کلینک جبکہ مسکینی درہ،تیمرگرہ میں وہاب کلینک، مشوانی میڈیکل سینٹر،روز خان ہیلتھ کلینک،ہدایت اللہ ہیلتھ کلینک،شازیہ گوہر سپیشلسٹ اینڈ الٹرساونڈ کلینک کوسربمہر کرکے سیل کیا گیا ہے۔ان اڈوں پر جب چھاپہ مارا گیاتو وہاں پر نہ تو مطلوبہ طبی سہولتیں دستیاب تھیں اور نہ ہی مستند ڈاکٹر اور عملہ موجود تھا، شازیہ گوہر نامی خاتون نے خود کو ڈاکٹر ثابت کرنے کی سرتوڑ کوشیش کی مگر وہ مطلوبہ دستاویزات پیش کرنے میں ناکام رہی، چھاپوں کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ عطائی مال کمانے کے چکر میں انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں۔اس موقع پر احمد میٹرنٹی ہوم،مریم مقصودمیٹرنٹی ہوم اینڈ الٹرساونڈ کلینک،لبنیٰ طاہرمیٹرنٹی ہوم اینڈ الٹرساونڈ کلینک،ثمینہ سعید میٹرنٹی ہوم اینڈ الٹرساونڈ کلینک،پاپولر کلینکل لیبارٹری،جمال حسین آئی کلینک اورخیبر ڈینٹل کلینک کو رجسٹریشن اورتجدید رجسٹریشن کیلئے نوٹس جاری کئے گئے ہیں