(سوات): کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ ملاکنڈ ریجن کی اہم کاروائی، سی ٹی ڈی کے مطابق تحریک طالبان سوات کا اہم مطلوب دہشت گرد کمانڈر حسین علی عرف ازبک گرفتار کرلیا، مذکورہ دہشت گرد پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے اور دیگر دفعات میں ملوث تھا، دہشت گرد کی سر کی قیمت تیس لاکھ روپے مقرر تھی، دہشت گرد کے قبضے سے ایک عدد پستول، 2 عدد میگزین، 10 عدد کارتوس اور ایک عدد ہینڈ گرینڈ برآمد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار دہشت گرد مختلف قسم کے دہشت گردی مقدمات میں 2016 سے CTD اور پولیس کو مطلوب تھا، مذکورہ دہشتگرد نے سال 2016 میں پولیس اہلکار کنسٹیبل فضل باری کو بعد از اغواء شہید کیا تھا، مذکورہ دہشتگرد نے 2020 میں دوران آپریشن آرمی اور ایلیٹ فورس اہلکاروں پر فائرنگ کرکے 2 اہلکاروں کو شہید کردیا تھا، 2010 میں بغرض تخریب کاری سپین جماعت بلو خان درہ میں بم نصب کر رکھا تھا، گرفتار دہشت گرد کے خلاف انسدادی دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔