سوات(نامہ نگار) اوڈیگرام میں نوجوان کو نامعلوم وجوہات کے بنا پر قتل کردیا لاش کھیتوں سے برامد پولیس کے مطابق اوڈیگرام میں کھیتوں سے نواج کی قتل شدہ لاش برامد ہوئی جس کی شناخت اصف باچہ ولد سرزمین سکنہ نجیگرام ہوگئی ہے۔ پولیس نے پوسٹم مارٹم کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالہ کردیا جن کو آبائی گاؤں نجیگرام میں سپرد خاک کیاگیا، مرحوم نجیگرام میں پانی کی سپلائی کرنے والے ٹیکنی پر ڈیوٹی سرانجام دے رہاتھا۔ لواحقین کے مطابق وہ دو دن دنوں سے لاپتہ تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
اوڈیگرام میں نوجوان قتل،لاش کھیتوں سے برامد
