سوات میں کرونا وائرس کی شدت میں کمی کے پیش نظر سیدوٹیچنگ اسپتال میں 10 اگست سے تمام اوپی ڈیز کھولنے کا اعلان کردیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظرسیدوشریف اسپتال کے تمام شعبوں کی اوپی ڈیز بند کردی گئی تھیں، تاہم اب اس وبا میں کمی آنے کے پیش نظر 10 اگست سے اسپتال کی تمام اوپی ڈیز حکومتی پالیسی کے تحت احتیاطی تدابیر کے ساتھ کھلی رہیں گی۔ اوپی ڈیز میں ڈاکٹرزاپنی خدمات انجام دیں گے۔یاد رہے کہ سیدوشریف اسپتال کی تمام اوپی ڈیز کو کروناوائرس کی وبا کے باعث 20مارچ کو بند کردیا گیا تھا۔
سوات سیدوٹیچنگ اسپتال میں 10 اگست سے تمام اوپی ڈیز کھولنے کا اعلان
