سوات(مارننگ پوسٹ) منشیات فروشوں، سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری رہے گاقاسم علی خان ڈی پی اُو سوات دوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن بھاری مقدار میں منشیات برآمد3138گرام چرس،493گرام ہیروئن برآمد ضلعی پولیس آفیسرقاسم علی خان کے خصوصی احکامات پر معاشرے کے اندر سرایت کرنے والے موت کے سوداگروں کے خلاف بڑے پیمانے پر ضلع بھر میں جاری کریک ڈاؤن کے دوران ایس ایچ اُومینگورہ محمد انور خان اور اُن کے ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش سید الحق سکنہ کمرگئی مردان حال خواجہ اباد مینگورہ کے قبضہ سے1021گرام چرس برامد کی ملزم کے خلاف جرم 9DKPCNSAدرج رجسٹرڈ کرکے پابند سلاسل کر دیا ایس ایچ اُوتھانہ چارباغ ایازخان اور اُن کے ٹیم نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش حیات خان سکنہ خوازہ خیلہ کے قبضہ سے 1054گرام چرس برامد کرکے ملزم کیخلاف جرم9DKCNSAدرج کرلیاایس ایچ اُوتھانہ شہیدانوں وینئی سرباز خان اور ان کے ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد ادریس سکنہ برتھانہ کے قبضہ سے106گرام ہیروئن،ایوب خان سکنہ چپریال سے 118گرام ہیروئن،شیر رحمان سکنہ برتھانہ سے 113گرام ہیروئن جبکہ واجد علی سکنہ بکوڑے کے قبضہ سے421گرام چرس برامد کرکے ملزمان کیخلاف جرم9KPCNSAمیں ایف آئی آر درج کرکے مزید تفتیش شروع کی ایس ایچ اُومدین کرم حیات خان اور اُن کے ٹیم نے فرمان علی سکنہ برکلے مدین کے قبضہ سے 49گرام چرس برامد کی،محمد طاہر سکنہ سین پوڑہ مٹہ سے 48گرام چرس،صدیق اللہ سکنہ گٹ مدین کے قبضہ سے 239گرام چرس برامد کی ملزمان کے خلاف جرم 9CKPCNSAجرم تھانہ مدین درج رجسٹرڈ کیا ایس ایچ اُو کالام ذاہد اللہ خان نے دوران ناکہ بندی منشیات فروش محمد یار سکنہ لائیکوٹ بحرین کے قبضے سے305گرام چرس برآمد کرکے ملزم کے خلاف جرم 9CKPCNSAتھانہ کالام درج کیاضلعی پولیس آفیسرقاسم علی خان نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو بہترین پروفیشنل پولیسنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کے دھویں سے پاک صاف ماحول فرام کرنے کے لئے اپنی پورے و سائل برو کار لائینگے۔
سوات میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد،ملزمان گرفتار
