سوات(مارننگ پوسٹ) ڈبیلو ایس ایس سی کے سینٹری انچارج کی عجیب مہم صفائی، اپنے ہی پلاٹ کو سرکاری ٹریکٹر کے زریعے ہموار کرکے سرکار کولاکھوں روپے کا ٹیکالگادیا، تفصیلات کے مطابق ڈبیلو ایس ایس سی صفائی کمپنی میں سنیٹری انسپکٹر میاں شاہد نے بارامہ کے پہاڑی علاقے میں اپنے ذاتی پلاٹ میں سرکاری ٹریکٹر کے زریعے ملبہ اور مٹی لاکر ہموار کردیا اور اس کو صفائی مہم کا نام دے دیاگیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق بارامہ میں واقع سنیٹری انچارج نے کچھ بینرز لگاکر اپنے ذاتی پلاٹ کو سرکاری ٹریکٹرکے زریعے ہموار کرادیااور اس کی بھرائی بھی کردی جبکہ اسی علاقے میں پانی کی شدید کمی ہے اور لوگ دور، دور سے پانی لانے پرمجبور ہیں، مقامی لوگوں نے واسا اور صوبائی حکومت سے اعلی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کردیاہے اور سنیٹری انسپکٹر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیاہے ۔
سوات واسا کمپنی کے انچارج نے سرکار کولاکھوں روپے کا ٹیکالگادیا،
