سوات:پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی عزیز اللہ گران نے گوجرانوالہ سے بڑا جلسہ کرانے کا کھلا چیلنج دیدیا، گیارہ جماعتوں نے پورے پاکستان کی سطح پر گوجرانوالہ میں جو جلسہ کیا ہے اس سے بڑا جلسہ پی کے 4کی سطح پر کرانے کاکھلاچیلنج ہے، جس طرح عام الیکشن میں ان لوگوں کی سیاست کو دفن کردیاہے۔ اب ان کو سیاسی میدان سے آؤٹ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ علی بابا اور چالیس چوروں کو مزیدلوٹ مار کی اجازت نہیں دی جائیگی۔بلکہ قومی خزانہ کو لوٹنے کاحساب لیاجائیگا، ان خیالات کااظہار انہوں نے حلقہ پی کے4میں ایک شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محمودخان اور ایم پی اے عزیز اللہ گران کی قیادت پر مکمل اعتماد کااظہارکیا۔ عزیز اللہ گران خان نے کہا کہ ملکی گیارہ سیاسی جماعتوں نے اکھٹے ہوکر گوجرانوالہ میں جو جلسہ منعقد کردیاہے۔ اس سے کئی گنازیادہ جلسہ میں حلقہ پی کے 4میں اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے منعقد کراسکتاہوں۔ اور یہ میرا اپوزیشن جماعتوں کو کھلاچیلنج ہے انہوں نے کہا کہ جس طرح ان لوگوں کو عام الیکشن میں بدترین شکست دی ہے۔اس طرح آج سیاسی میدان میں ان کا پیچھا کریں گے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا بیانیہ مسترد کرتے ہوئے عوام عمران خان کے وژن کے ساتھ ہیں، اپوزیشن کا ایجنڈا عوامی نہیں بلکہ ذاتی مفادات پر مبنی ہے گیارہ جماعتوں کا سیاسی پاور شو فلاپ شو ہوا ہے لوگوں کی تحریک انصاف میں دھڑا دھڑ شمولیت اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ عوام موجودہ حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو عوامی مفادات عزیز ہیں اور وزیراعظم نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ ملکی اور عوامی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ ذاتی مفادات کے حصول کیلئے اکٹھے ہونے والوں کا بیانیہ عوام نے مسترد کر دیا ہے اور گوجرانوالہ جلسہ جو کہ گیارہ سیاسی جماتعوں کا مشترکہ جلسہ تھا پورے ملک سے لوگوں کو اکٹھا کیا گیا لیکن پھر بھی ایک فلاپ شو تھا انہوں نے کہا کہ عوام اپوزیشن کی منفی سیاست کو مسترد کرتے ہوئے عمران خان کیوژن کیساتھ ہیں اور انشاء اللہ عمران خان کی قیادت میں یہ ملک ترقی کرتا رہے گا۔
سوات ایم پی اے عزیز اللہ گران نے گوجرانوالہ سے بڑا جلسہ کرانے کا کھلا چیلنج دیدیا
