سوات(نامہ نگار)ڈینگی مچھروں اور انکی افزائش کی روک تھام سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضااسلم کی زیر صدارت منگل کے روزڈی سی کانفرنس روم میں منعقد ہوا جس میں موسم گرما کے دوران ڈینگی مچھر کی افزائش اور بیماری کی روک تھام سے متعلق اقدامات اور طریقہ کار پر غورو خو ض کیا گیا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر،مختلف تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، ٹی ایم اوز ا ور تمام محکموں کے نمائندوں کے علاوہ ڈینگی سیل کے اہلکاروں نے بھی شرکت کی اجلاس میں ڈینگی مچھر کی افزائش کو بروقت روکنے سے متعلق امور پر تفصیلی بحث ہوئی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنروں اور ٹی ایم اوز سمیت متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ڈینگی مچھروں کی افزائش کو بروقت روکنے کیلئے عوامی آگہی مہم پر زور دیا جائے اپنے اپنے علاقوں میں بلاک فیکٹریوں، ٹائر شاپوں،سروس سٹیشنوں اور گھروں وغیرہ میں کھڑے پانی کے بروقت بہاؤ کے لئے خصوصی مہم چلائیں ڈی سی سوات نے اجلاس کو ہدایت کی کہ وہ ڈینگی مچھر کے انڈے اور لاروا کو تلف کرنے پر توجہ دیں تاہم اجلاس میں ٹی ایم اوز کو ہدایت کی گئی کہ وہ بروقت اپنے اپنے علاقوں میں مچھر مار سپرے کی بندوبست کو یقینی بنائیں جبکہ واسا اور پبلک ہیلتھ کے اہلکاروں کو نکاسی آب اور دوسرے نالوں وغیرہ کی صفائی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی یہ بھی ہدایت کی گئی کہ عوام کو خبردار کیا جائے کہ کہیں پر بھی کھڑے پانی کو رہنے نہ دیا جائے جبکہ اپنی ٹینکیوں کو بند رکھیں اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ تمام سرکاری عمارتوں کی چھتوں باالخصوص سکولوں میں کھڑے پانی کو ضائع کر نے کا فوری طور پر بندوبست کیا جائے محکمہ تعلیم کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے عملہ کے ذریعے تمام سکولوں میں پانی کی ٹینکیاں خالی کر دے اور کسی بھی جگہ پر کھڑے پانی کو فوری طور پر ضائع کریں اس موقع پر خصوصی ہدایت کی گئی کہ تمام فلنگ سٹیشنوں، کباڑیوں، ٹائر شاپس اور دوسری جگہوں پر کھڑی نظر رکھا جائے تاکہ کہیں پر بھی کھڑا پانی نظر نہ آسکے۔
ڈینگی مچھروں اور ان کی افزائش کی روک تھام سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس منعقد
