سوات میں جے یو آئی نے پشاور کی عدالت میں ملزم طاہر کو قتل کرنے والے نوجوان فیصل خالد کے حق میں مظاہرہ کیا۔ ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا۔ گرین چوک مینگورہ میں جے یو آئی کے زیر اہتمام ہونے والے مظاہرے کے شرکا نے پلے کارڈزاٹھارکھے تھے، جن پر مختلف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے فیصل خالد کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی سوات کے امیر قاری فتحت اللہ، مولانا حجت اللہ اور دیگر مقررین نے کہاکہ ناموس رسالت پر ان کی جان بھی قربان ہے۔
سوات میں جے یوآئی کا نوجوان فیصل خالد کے حق میں احتجاجی مظاہرہ
