دیر بالا:دیر بالاکا رہا ئشی 13 سال بعد ایران کی جیل سے رہا ہوکر گھر پہنچ گیا ۔ پھانسی کی سزا معطل ہونے کے بعد رہائی دی گئی۔ دیر بالا کے علاقہ صاحب آباد رضا گے کے رہائشی باچا ولی کو13سال قبل ایران میں ہیروئن کی سمگلنگ کے الزام میں گرفتارکیا گیا ۔ جس پر ایرانی قانون کے مطابق پھانسی کی سزا کا حکم سنایا گیا۔ تاہم خو ش قسمتی سے ایران حکومت پھانسی کی سزا میں ترمیم اور نیا قانون جاری کردیا جس کے بعد باچا ولی کی پھانسی کی سزا کا حکم معطل کر دیا گیا اوراسکی پھانسی کی سزا عمر قید کی سزا میں تبدیل کر دی گئی ۔ اسی دوران ایک بار پھر قسمت مہر بان ھوئی اورایران حکومت نے معا فی اور جر مانے کی ادائیگی کے اعلان پر باچا ولی نے 5ملین ایرانی تومن ادا کئے جس کے بعد اسے ایرانی مدت کے مطابق 12 سال اور پاکستانی مدت سے 13 سال بعد رہائی مل گئی ۔تیرہ سال بعد گھر پہنچنے پر والدین اور رشتہ داروں کی خوشی دیدنی تھی ۔ اس کے بچے اس کو نہیں پہچان پائے ۔ باچا ولی کی رہائی اور پاکستان میں قانونی دستاویزات تیار کرنے میں ایم پی اے صاحبزادہ ثناء اللہ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
اپر دیر کا رہا ئشی 13 سال بعد ایران کی جیل سے رہا
